بیلجیم میں یہودی عبادت گاہ ’’ کنیسہ‘‘ کے باہر دھماکا
👁️ 165 بار دیکھا گیا
بیلجیم میں یہودی عبادت گاہ ’’ کنیسہ‘‘ کے باہر دھماکا
برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی) جرمنی کے ہمسایہ ملک بیلجیم کے شہر لیوٹش میں، جسے Liége بھی کہا جاتا ہے، پیر نو مارچ کو علی الصبح یہودیوں کی ایک عبادت گاہ کے باہر ایک دھماکہ ہوا، جس میں مقامی حکام کے مطابق کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
نیوز ایجنسی بیلگا نے لکھا ہے کہ شہر کے میئر نے اس دھماکے کو ’’انتہائی نوعیت کی پرتشدد کارروائی اور سامیت دشمنی کو نتیجہ‘‘ قرار دیا ہے۔
لیوٹش کے میئر ولی ڈیمائر نے کہا، ’’میئر اور شہر کی کونسل اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ عمل لیوٹش شہر کی ایک دوسرے کا ہر حال میں احترام کرنے کی روایت کی بھی خلاف ورزی ہے۔‘‘
لیوٹش میں یہودیوں کے کنیسہ کے باہر یہ دھماکہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے، جب امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ جاری ہے اور ایران کی طرف سے جواباﹰ اسرائیل پر اور خلیجی عرب ریاستوں میں امریکی عسکری اور سفارتی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔
اس تناظر میں بیلجیم کے اس شہر کے میئر نے کہا، ’’اس بات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ باہر کے تنازعات کو یہاں ہمارے اس شہر میں لایا جائے۔‘‘
برسلز سے موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اس یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکہ صبح قریب چار بجے ہوا اور اس سے صرف مادی نقصان ہوا اور کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ اس دھماکے کے باعث کنیسہ کے قریب واقع متعدد عمارات کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بیلجیم کے وزیر داخلہ بیرنارڈ کوئنٹن اور ملکی وزیر اعظم بارٹ ڈے ویور نے اس دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے مذمتی بیانات میں لکھا کہ ملک بھر میں یہودیوں کی املاک اور مراکز کے لیے حفاظتی انتظامات بڑھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا، ’’یہ حملہ لیوٹش کی یہودی برادری کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور یہ سامیت دشمن کارروائی ہماری اقدار اور ہمارے معاشرے پر بھی حملہ ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 361 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3696 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C