بیلجیم: کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے پر استاد معطل
👁️ 163 بار دیکھا گیا
بیلجیم: کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے پر استاد معطل
برسلز (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بیلجیم کے دارالحکومت میں ایک اسکول استاد کو کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے پر معطل کر دیا گیا۔ دائیں بازو کی ملکی سیاسی جماعتوں نے حکام کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
معطل کر دیے جانے والا سکول کا استاد بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے علاقے مولن بیک کے ایک اسکول میں پڑھاتا تھا۔ مولن بیک میں تارکین وطن کی بڑی تعداد آباد ہے، جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔حکام نے استاد کا نام نہیں بتایا۔
بیلجیم کے مقامی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز اس استاد نے فرانس میں قتل ہونے والے استاد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی کلاس کے بچوں کو وہی خاکے دکھائے جو فرانس میں دہشت گردانہ واقعے میں قتل کر دیے جانے والے استاد نے اپنی کلاس میں دکھائے تھے۔
Un enseignant de Molenbeek suspendu pour avoir montré une caricature de Mahomet à des élèves de CM1. L'exécutif municipal assure avoir motivé cette décision parce que l'on voit «des parties génitales» dans l'image «obscène» en question https://t.co/jzfR5Sdlnh pic.twitter.com/xn6pY4SoCt
— Le Parisien (@le_Parisien) October 30, 2020
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کلاس میں دس سے گیارہ برس کی عمر کے بچے زیر تعلیم تھے۔ استاد نے شارلی ایبدو میگزین میں شائع شدہ پیغمبر اسلام کے خاکوں میں سے ایک کارٹون دکھانے سے قبل طالب علموں سے کہا کہ اگر وہ یہ خاکے نہیں دیکھنا چاہتے ہو اپنی نظریں جھکا سکتے ہیں۔والدین کی شکایت پر ٹیچر معطل
مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد سکول کے طلبا کے والدین نے متعلقہ استاد کے خلاف شکایات جمع کرائیں جس کے بعد محکمہ تعلیم کے حکام نے استاد کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کی اور اس استاد کو معطل کرنے کا فیصلہ سنایا۔
مولن بیک کے میئر کے ترجمان نے اس واقعے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ استاد کی معطلی کا فیصلہ کم نابالغ طالب علموں کو نازیبا تصویر یا کارٹون دکھانے کے باعث کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد کئی طلبا کے والدین نے شکایات کی تھیں، ”ہمارے فیصلے کی بنیاد کارٹون کے نازیبا ہونے پر ہے۔ اگر یہ خاکہ پیغمبر اسلام کی بجائے کسی اور کا ہوتا تب بھی یہی فیصلہ سنایا جاتا۔‘‘
دائیں بازو کے سیاست دان فیصلے پر ناراض پیغمبر اسلام کا خاکہ دکھانے پر استاد کو معطل کرنے کے فیصلے پر بیلجیم کے قوم پرست اور دائیں بازو کے سیاست دانوں نے حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بیجلیم کے نیو فلیمش الائنس سے تعلق رکھنے والے سیاست دان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا، ”ناقابل یقین، مولن بیک میں پیغمبر اسلام کا کارٹون دکھانے پر استاد کو معطل کر دیا گیا۔‘‘
ملکی سینٹ کے رکن گیورگ بوشے نے لکھا، ”امید ہے یہ خبر درست نہیں۔ لیکن اگر یہ درست ہے تو یہ ناقابل قبول ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ آزادی اظہار پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔‘‘
بیلجیم کے پڑوسی ملک فرانس میں رواں ماہ کے وسط میں سیموئل پیتی نامی سینتالیس سالہ استاد کا سر قلم کر دیے جانے کے واقعے کے بعد عوام اور حکومت کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے مذہبی شخصیات کے خاکوں سمیت ہر طرح سے آزادی اظہار سے ملکی قوانین کا دفاع یقینی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ ماکروں کے اعلان کے بعد مسلم ممالک کی جانب سے بھی شدید ردِ عمل سامنے آیا اور کئی مسلم اکثریتی ممالک میں فرانس کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے۔
جمعرات کے روز فرانسیسی شہر نیس میں بھی ایک چرچ میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔
سن 2015 میں شارلی ایبدو کے دفتر پر دہشت گردانہ حملے کے بعد فرانس کے ساتھ ساتھ بیلجیم میں بھی دہشت گردی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 479 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 489 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 354 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 913 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C