بین الاقوامی مذہبی شخصیات اور علما کا چین کے علاقے سنکیانگ کا دورہ
👁️ 94 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی مذہبی شخصیات اور علما کا چین کے علاقے سنکیانگ کا دورہ
بیجنگ(ڈیلی اردو/شِنہوا) عالمی شہرت یافتہ اسلامی مذہبی شخصیات اور اسکالرز نے کہا ہے کہ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کو انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں ملی ہیں، اور مذہبی عقیدے کی آزادی بارے ملک کی پالیسی پر مکمل عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
Kashgar ancient city is a must-visit city for tourists to Xinjiang Uyghur Autonomous Region, and the delegation of Islamic figures and scholars is no exception. Members of the delegation also prayed with local Muslims at the Id Kah Mosque, the largest in Xinjiang. pic.twitter.com/TMNjPFj3qk
— Liu Yongfeng (@liupheonix) January 12, 2023
ورلڈ مسلم کمیونٹیز کونسل کے چیئرمین علی راشد النعیمی کی قیادت میں 30 سے زائد مذہبی شخصیات اور علما نے 8 سے 11 جنوری تک سنکیانگ کا دورہ کیا تھا۔ ان کا تعلق 14 مختلف ممالک سے تھا۔ بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سنکیانگ کی علاقائی حکومت کے ترجمان شو گوئی شیانگ کے مطابق ارمچی میں وفد نے سنکیانگ کی انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے بارے ایک نمائش دیکھی۔
وفد نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سنکیانگ کو انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں ملی ہیں اور تمام نسلی گروہوں کے درمیان رواداری اور سماجی ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے۔ وفد نے سنکیانگ اسلامی انسٹی ٹیوٹ، ارمچی اور کاشغر میں مساجد کا دورہ بھی کیا۔
سنکیانگ علاقائی حکومت کے ایک اور ترجمان علی جیان عنایت نے کہا کہ ارکان کو یقین ہے کہ سنکیانگ نے مذہبی عقیدے کی آزادی بارے چین کی پالیسی پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا، قانون کے تحت معمول کی مذہبی سرگرمیوں کو یقینی بنایا اور مذہبی، سماجی اور نسلی ہم آہنگی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا۔
شِنہوا کے مطابق ارمچی میں وفد نے ایک عجائب گھر ، ایک یادگار ہال اور کاشغر کے پرانے قصبے کا دورہ کیا اور ویغورمقام آرٹ پرفارمنس دیکھی۔ اس کے بعد انہوں نے خاص کر اس بات کا ذکر کیا کہ سنکیانگ نسلی اقلیتی گروہوں کی روایتی ثقافتوں کے تحفظ اور ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اور یہ تمام نسلی گروہ ثقافتی اعتبارسے ایک دوسرے کا احترام اور قدر کرتے اور ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔
انہوں نے ارمچی بین الاقوامی زمینی بندرگاہ کا دورہ بھی کیا۔ شِنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق وفد نے کہا کہ سنکیانگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت شاہراہ ریشم اقتصادی راستے کے مرکزی علاقے کی تعمیر میں تیزی لانے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور وہ پرامید ہیں کہ اسلامی ممالک اور سنکیانگ کے درمیان معیشت اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C