بینظیر بھٹو الزامات کیس: امریکی صحافی سنتھیا رچی پر مقدمہ درج کرنے کا حکم
👁️ 76 بار دیکھا گیا
بینظیر بھٹو الزامات کیس: امریکی صحافی سنتھیا رچی پر مقدمہ درج کرنے کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی اردو) عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزام تراشی کرنے والی امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 13 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بینظیر بھٹو پر مبینہ الزام تراشی پر امریکی خاتون صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی سابق وزیراعظم اور لاکھوں لوگوں کی قائد تھیں، 12 سال بعد مرحومہ کو بدنام کرنے کے لئے انکشافات بظاہر بدنیتی پر مبنی ہیں، بینظیر بھٹو کے فالورز کو متاثرہ فرد کے طور پر ٹریٹ کیا جاسکتا ہے، ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی اور انکوائری کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی نے بے نظیر بھٹو مرحومہ پر الزامات عائد کرنے پر امریکی خاتون کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔
دوسری جانب سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کرائی گئی، عدالت نے شہری ندیم مغل کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا، فاضل جج جہانگیر اعوان نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے مقدمے میں ایف آئی اے کا جواب آجائے پھر دیکھ لیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4629 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C