تاریخ رقم: چرچ آف انگلینڈ کی قیادت پہلی بار ایک خاتون کے سپرد
👁️ 278 بار دیکھا گیا
تاریخ رقم: چرچ آف انگلینڈ کی قیادت پہلی بار ایک خاتون کے سپرد
انگلینڈ (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) سارہ ملالی مارچ 2026 میں باضابطہ طور پر چرچ آف انگلینڈ کی قیادت سنبھالنے والی پہلی خاتون رہنما بن جائیں گی۔ افریقہ اور ایشیا کے قدامت پسند اینگلیکن کلیساؤں کے ایک گروپ نے اس تقرری پر تنقید کی ہے۔
جمعے کے روز سارہ ملالی کو کینٹربری کی نئی آرچ بشپ نامزد کر دیا گیا، جس سے وہ چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون سربراہ بن گئی ہیں۔
انگلینڈ کی سابق چیف نرسنگ آفیسر سارہ ملالی کی آئندہ چند ماہ میں ایک قانونی تقریب کے ذریعے چرچ آف انگلینڈ کی اعلیٰ ترین بشپ کے طور پر تصدیق کر دی جائے گی۔
اپنی تقرری کی تصدیق کے بعد اپنے پہلے بیان میں ملالی نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک ''بڑی ذمہ داری‘‘ ہے، تاہم وہ ''خدا پر اعتماد اور سکون‘‘ محسوس کرتی ہیں کہ وہ انہیں یہ بوجھ اٹھانے کی طاقت دے گا۔
ملالی جنوری میں کینٹربری کیتھیڈرل میں ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر کینٹربری کی آرچ بشپ بن جائیں گی۔
ملالی نے جسٹن ویلبی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے، جنہوں نے نومبر 2024 میں استعفیٰ دے دیا اور جنوری 2025 میں جنسی زیادتی کے ایک اسکینڈل کو غلط انداز میں سنبھالنے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
ملالی دنیا بھر کے 8 کروڑ 50 لاکھ اینگلیکن مسیحیوں کی رسمی سربراہ بن جائیں گی، تاہم جیفکان، جو افریقہ اور ایشیا میں قدامت پسند اینگلیکن کلیساؤں کا اتحاد ہے، نے ان کی تقرری پر تنقید کی ہے۔
جیفکان نے کہا کہ ان کی تقرری سے ظاہر ہوتا ہے کہ چرچ کی انگلش شاخ نے ''رہنمائی کی اپنی اتھارٹی چھوڑ دی ہے۔‘‘
اگرچہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ ہیں، لیکن آرچ بشپ آف کینٹربری سب سے سینئر بشپ ہوتے ہیں اور چرچ کے روحانی رہنما مانے جاتے ہیں۔
ملالی 2002 میں پادری مقرر ہوئی تھیں اور 2015 میں چرچ آف انگلینڈ میں بشپ کے طور پر مقرر ہونے والی پہلی خواتین میں شامل ہوئیں۔
وہ 2018 سے لندن کی بشپ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور انہیں ایک ترقی پسند شخصیت سمجھا جاتا ہے، جنہوں نے سول پارٹنرشپ اور شادی میں ہم جنس جوڑوں کے لیے برکت کی اجازت جیسے معاملات کی حمایت کی۔
گیارہ سال قبل اصلاحات متعارف کرائی گئی تھیں جن سے کسی خاتون کے لیے یہ عہدہ سنبھالنا ممکن ہوا تھا، جس کا مطلب ہے کہ ملالی قانوناﹰ کینٹربری کی 106ویں آرچ بشپ بن سکتی ہیں۔
اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہا، ''میں بہت سادگی سے یہ چاہتی ہوں کہ چرچ اپنے اعتماد میں اضافہ کرتا رہے۔‘‘
’’میں ایمان کے اس سفر کو ان لاکھوں لوگوں کے ساتھ بانٹنے کی منتظر ہوں جو خدا اور اپنی برادریوں کی خدمت کر رہے ہیں، چاہے وہ برطانیہ میں رہتے ہوں یا عالمی اینگلیکن کمیونٹی میں۔‘‘
روایتی طریقے کے مطابق وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے دفتر نے کنگ چارلس کی باضابطہ منظوری کے بعد ملالی کی تقرری کا اعلان کیا۔
بادشاہ کی حیثیت سے چارلس چرچ آف انگلینڈ کے سپریم گورنر ہیں۔ یہ کردار 16ویں صدی میں اس وقت قائم ہوا تھا، جب کنگ ہنری ہشتم نے کیتھولک چرچ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا، ''آرچ بشپ آف کینٹربری ہماری قومی زندگی میں ایک کلیدی کردار ادا کریں گی۔ میں ان کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 309 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 494 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8972 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4841 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3715 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3587 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2573 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2327 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C