ترکی بلدیاتی انتخابات: ترک صدر طیب اردگان کو شکست کا سامنا
👁️ 161 بار دیکھا گیا
ترکی بلدیاتی انتخابات: ترک صدر طیب اردگان کو شکست کا سامنا
استنبول (ڈیلی اردو) ترکی پر 16 سال حکمرانی کرنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان کی جماعت کو بلدیاتی الیکشن میں دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں شکست کا خطرہ پیدا ہو گیا، اپوزیشن نے انقرہ میں میئرشپ جیتنے کا دعویٰ کردیا ،اپوزیشن کو 51فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی پر 16 سال حکمرانی کرنے والے صدر رجب طیب اردگان کی جماعت کو بلدیاتی الیکشن میں دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں شکست کا خطرہ پیدا ہو گیا، اپوزیشن نے انقرہ میں میئرشپ جیتنے کا دعویٰ کردیا۔ بلدیاتی الیکشن میں ووٹرز نے کئی شہروں کے میئرز، میونسپل کونسل اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب کیا۔
For the first time in his political career, Recep Tayyip Erdogan was tasting defeat in the center of Turkish political power and government, Ankara and even in his beloved Istanbul. https://t.co/pcb9ll1kf7
— New York Times World (@nytimesworld) April 1, 2019
دارالحکومت انقرہ میں ننانوے فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو سینتالیس کے مقابلے میں تقریبا اکیاون فیصد ووٹ حاصل ہوئے ،استنبول جہاں صدر اردوان نے اپنے وفادار ساتھی سابق وزیراعظم بن علی یلدرم کو میدان میں اتارا ہے، حکمران جماعت 48اعشاریہ سات ووٹ کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کررہی ہے، مدمقابل اپوزیشن امیدوارجنہیں48.65 فیصد ووٹ ملے وہ بھی فتح کا دعویٰ کررہے ہیں۔طیب اردوان نے انقرہ میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ استنبول میں میئر شپ نہ بھی ملی تو ڈسٹرکٹ کونسل پر انہی کا کنٹرول ہوگا۔
طیب اردوان بولے، حکومت کی کچھ کمزوریاں ہیں تو انہیں دورکرنا ہمارا فرض ہے، کرد اکثریتی جنوب مشرقی علاقے میں کرد حمایت یافتہ ایچ ڈی پی جیت گئی جبکہ کئی شہروں میں حکمراں جماعت کو کامیابی ملی ۔ مسلسل فتوحات سمیٹنے والے اردوان کی حمایت میں کمی کی وجہ معاشی سست روی، بے روزگاری میں اضافہ اور مہنگائی بنی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1887 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C