ترکی نے امریکا سے مذاکرات کے بعد کردوں کیخلاف فوجی آپریشن روک دیا
👁️ 69 بار دیکھا گیا
ترکی نے امریکا سے مذاکرات کے بعد کردوں کیخلاف فوجی آپریشن روک دیا
انقرہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ترکی اور امریکا کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد ترکی نے شام میں سیز فائر کا اعلان کرتے ہوئے کردوں کو نکلنے کے لیے پانچ دن کی مہلت دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ایوان صدر میں طیب اردگان سے ون آن ون ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران شام میں جاری آپریشن سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد ترکی اور امریکہ کے درمیان ترک صدر اور امریکی نائب صدر کی سربراہی میں شام میں کردملیشیاء کے خلاف جاری آپریشن پر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک پینس نے کہا کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ”آپریشن پیس بہار”کو 5 روز کیلئے روکا جائےگاتاکہ کرد ملیشیاترکی کی جانب سے قائم کیے گئے سیف زون کو چھوڑ دے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ترکی پر مزید پابندیاں نہیں لگائے گا،اور جو لگائی گئی ہیں وہ بھی فوجی آپریشن مکمل ہونے کے بعد واپس لے لی جائیں گے۔
ترک وزیرخارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے شام میں جاری آپریشن کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہےتاکہ کرد ملیشیا’سیف زون’ سے نکل جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ترک سلامتی کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئےسرحد پر سیف زون کی ضرورت کو قبول کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی نہیں ہے،جنگ بندی کا معاہدہ دو براہ راست شامل فریقین کے درمیان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف زون کو چھوڑنے والے کرد دہشتگرد اپنے اسلحہ کو ترک فوج کے حوالے کردیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکی سے ایک اچھی خبر آئی ہے، انہوں نے ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی سے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچ گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تین روز قبل تک ایسی کسی ڈیل پر پہنچنا ناممکن تھا لیکن ترکی پر عائد پابندیوں کے باعث اس نتیجے پر پہنچنا ممکن ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C