ترکی کا مقبوضہ کشمیر پر اسمبلی میں قرارد داد منظور کرانے کا اعلان
👁️ 173 بار دیکھا گیا
ترکی کا مقبوضہ کشمیر پر اسمبلی میں قرارد داد منظور کرانے کا اعلان
استنبول + اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک اسپیکر مصطفی سنتپ نے اپنی اسمبلی سے کشمیر کے معاملے پر قرارداد منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی کے اسپیکر مصطفیٰ سنتپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی مجموعی اور مقبوضہ کشمیر کی بالخصوص بگڑتی صورتحال پر ترک اسپیکر کو اعتماد میں لیا اور دونوں اسپیکروں نے کشمیر کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا۔
Called Speaker Grand NA of Turkey @MustafaSentop . He assured his all out support for the right of self-determination of People of IOK. Turkish Speaker pledged to raise the situation of Kashmir in the Grand NA of Turkey to pass a joint resolution.#PakistanStandsWithKashmir pic.twitter.com/sLMnRG9lsW
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) August 9, 2019
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مودی سرکار نے کشمیر کو اپنی نوآبادی بنانے کے مذموم منصوبے پر عمل کیا ہے اور یہ نسل کشی اور مذہبی بنیادوں پر آبادیوں کو تاراج کرنے کی بدترین مثال ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان نے جس جرات سے کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی ہے ساری پاکستانی قوم ان کی شکرگزار ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی اس تاریخی بھارتی بددیانتی کو تمام بین الاقوامی پارلیمانی اداروں میں اٹھانا چاہتی ہے اور ترکی میں ہونے والی آئندہ پانچ ملکی اسپیکرز کانفرنس کے ایجنڈے میں کشمیر کی موجودہ صورتحال شامل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
ترک اسپیکر مصطفیٰ سنتپ نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر شب خون مارا اور کشمیری عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری اور پاکستانی بھائی بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم او آئی سی کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جو پاکستانی موقف کی تائید کرتا ہے اور ترکی بھی پاکستان کے اصولی موقف کی بھرپور تائید کرتا ہے۔
ترک اسپیکر نے اسد قیصر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے ترکی کی اسمبلی سے کشمیر کے معاملے پر قرارداد منظور کرانے اعلان کیا اور کہا کہ ترک پارلیمان کی اس معاملے پر گہری نظر ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بھارتی اقدامات کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C