توہین مذہب کے نام پر تشدد میں 90 فیصد نوجوان ملوث ہوتے ہیں، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق
👁️ 83 بار دیکھا گیا
توہین مذہب کے نام پر تشدد میں 90 فیصد نوجوان ملوث ہوتے ہیں، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ توہینِ مذہب کے نام پر تشدد میں ملوث 90 فیصد افراد کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ولید اقبال کی سربراہی میں ہوا جس میں سیکریٹری وزارت انسانی حقوق اور پولیس حکام نے اراکین کو بریفنگ دی۔
کمیٹی نے توہین مذہب کے نام پر پیش آنے والے واقعات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی جانب سے اس طرح کا ردعمل آنا باعث تشویش ہے۔
سیکریٹری انسانی حقوق نے کمیٹی کو بتایا کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث 90 فیصد ملزمان کی عمر 18 سال سے شروع ہو رہی تھی۔
اس کے علاوہ میاں چنوں میں توہین مذہب کے الزام پر ذہنی بیمار شخص کے ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل کے معاملے پر پنجاب پولیس نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دی۔
ڈی پی او خانیوال نے کمیٹی کو بتایا کہ میاں چنوں میں توہین مذہب کے الزام میں جس شخص کا قتل ہوا اسے مارنے کا اعلان امام مسجد نے کیا، مقتول پر قرآن پاک کی بےحرمتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ جو شخص قتل کیا گیا اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس شخص پر لگے توہین مذہب کے الزام کا کوئی گواہ بھی نہیں، کسی نے بھی اس شخص کو قرآن کے اوراق کو آگ لگاتے ہوئے نہیں دیکھا۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ جائے وقوع پر 15 پولیس اہلکار پہنچے اور اس شخص کو بچانے کی کوشش کی، اس دوران پولیس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وڈیوز میں جو لوگ دیکھے جا سکتے ہیں انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، 300 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ واقعے میں ملوث 130 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 3 کا تعلق تحریک لبیک پاکستان سے ہے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پنجاب آپریشنز نے کمیٹی کو بتایا کہ پنجاب میں سال 2017 سے 2022 تک مبینہ توہین مذہب کے 345 واقعات پیش آچکے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران توہین مذہب کے 14، سال 2021 میں 77 واقعات پیش آئے، سال 2020 میں 83 ، سال 2019 میں 56 واقعات پیش آئے، سال 2018 میں 68 جبکہ سال 2017 میں 47 واقعات پیش آئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ توہین مذہب کے یہ تمام واقعات صرف پنجاب میں پیش آئے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا مائنڈ سیٹ مکمل تبدیل ہو چکا ہے، ان کے ذہن پر سوشل میڈیا کا کافی حد تک اثرا ہوا ہے، نوجوانوں میں برداشت پیدا اور ان کا ذہن تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C