تھر میں ہندو لڑکے کو زد و کوب کرنے کی ویڈیو وائرل، توہینِ مذہب کے الزام میں ملزم گرفتار
👁️ 112 بار دیکھا گیا
تھر میں ہندو لڑکے کو زد و کوب کرنے کی ویڈیو وائرل، توہینِ مذہب کے الزام میں ملزم گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) سندھ کی پولیس نے ہندو لڑکے کو زد و کوب اور مجبور کر کے مذہبی ہستیوں کو مغلظات بکنے پر مجبور کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
چند روز قبل ضلع تھر پارکر میں عبدالسلام داؤد نامی شخص نے مٹھی کے رہائشی لڑکے مکیش بھیل کو گریبان سے پکڑا اور اسے مجبور کیا کہ وہ مسلمانوں کا مذہبی نعرہ لگائے اور اپنے مذہب یعنی ہندومت کی مقدس ہستیوں کو بھی گالیاں دے۔
A Pakistani man, Abdul Salam Abu Dawood, catches hold of a Hindu boy in Sindh, and forces him to chant Allahu Akbar and abuse his own "bhagwan"
Hindus are less than 2% of Pakistan's population. Sindh is where most live. Almost all refugees I have met in India are from Sindh pic.twitter.com/6ulbWe11hA
— Swati Goel Sharma (@swati_gs) July 27, 2021
پولیس کے مطابق اس دوران ملزم موبائل فون سے ویڈیو بھی بنا رہا تھا۔ اس نے بعد ازاں یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ بھی کی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالسلام داؤد نے اس لڑکے کو بھی گالیاں دیں اور زدوکوب کیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماجی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ سامنے آیا۔ جس کے بعد سندھ پولیس نے ضلع بدین کے علاقے کھوسکی سے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
https://twitter.com/RabNBaloch/status/1420042031590674440?s=19
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے انسانی حقوق ویر جی کولہی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ جب کہ لڑکے کے والدین کی جانب سے الگ کیس دائر کرایا جائے گا۔
ملزم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھتا ہے۔ جب کہ گھر والوں سے لڑ کر تھر پار کر آیا تھا۔
انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ اس شخص کا تعلق تھرکول پاور پلانٹ سے ہے۔
انسانی حقوق کے کارکن اس واقعے کو صوبے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات جن میں اقلیتوں یا ان کے عقائد کو نشانہ بنایا جائے سندھ میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
بدین سے تعلق رکھنے والے سوشل ورکر مکیش میگھواڑ کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتہا پسندی نے عام لوگوں کے ذہنوں میں بھی نفرت ڈال دی ہے۔
مکیش میگھواڑ نے بتایا کہ نفرت انگیز روئیوں سے کئی بار ان کا بھی سابقہ پڑ چکا ہے۔ اور اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگوں کو نفرت پر مبنی لٹریچر اور اسکولوں کے نصاب میں ہندو مذہب اور اس کے ماننے والوں سے نفرت پر مبنی مضامین کا خاتمہ کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ریاستی سطح پر اقدمات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے اور خاص طور پر ٹی وی ڈراموں سے لوگوں میں آگہی پھیلائی جائے کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام لازم ہے۔ بقائے باہمی اور مذہبی ہم آہنگی ہی سے امن ممکن ہے۔ جب کہ اشتعال انگیز اور توہین آمیز روئیے معاشرے کے امن کے لیے زہر قاتل ہیں۔
واضح رہے کہ 2017 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں ہندوؤں کی آبادی 35 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے جن میں سے سندھ میں 33 لاکھ سے زائد مقیم ہیں۔
ان میں سے اکثریت ضلع تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، جیکب آباد، سکھر اور دیگر اضلاع میں مقیم ہیں۔
انسانی حقوق پاکستان کی سال 2020 کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف جرائم کا افسوسناک سلسلہ بلا روک ٹوک جاری رہا۔ جب کہ مذہب کی تضحیک سے متعلق تشدد میں اضافہ ہوا اور حکومت نے امتیازی قانونی کارروائیوں کے حق میں صفائیاں دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔
وزیرِ اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں آئین پاکستان میں دیے گئے حقوق دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C