تہران میں محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
👁️ 114 بار دیکھا گیا
تہران میں محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
تہران(ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
دورۂ ایران کے دوران محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی و عالمی پیش رفت اور امن و استحکام سے متعلق کوششوں پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیرِ بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ دورے کے دوران ایرانی حکام سے مزید ملاقاتیں بھی کریں گے۔
محسن نقوی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گزشتہ ماہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی حکام سے دوطرفہ امور پر بات چیت کی تھی۔
پاکستان حالیہ عرصے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر رابطوں اور مفاہمتی کوششوں میں بھی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ خطے کی صورتحال اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات بھی دونوں ممالک کے درمیان اہم موضوعات میں شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C