تیونس کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد ہلاک، 51 لاپتہ
👁️ 212 بار دیکھا گیا
تیونس کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد ہلاک، 51 لاپتہ
تیونس سٹی (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) تیونس کے ایک جزیرے کے پاس تارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوبنے سے چار افراد ہلاک اور تقریباً 51 لاپتہ ہیں۔ اس برس اب تک تیونس کے ساحل پر ڈوب کر ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی 900 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
تیونس میں ایک عدالتی اہلکار نے اتوار کے روز خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ملک کے جزیرے کرکنہ کے قریب تارکین وطن کا ایک جہاز ڈوبنے سے کم از کم چار تارکین وطن ہلاک اور 51 لاپتہ ہو گئے۔ اہلکار کے مطابق اس کشتی میں سوار تمام تارکین وطن کا تعلق افریقہ کے سب صحارا سے تھا۔
رواں برس شمالی افریقی ملک تیونس کو نقل مکانی کی ریکارڈ لہر کا سامنا رہا ہے، جہاں اب تک سب صحارا افریقہ سے اطالوی ساحلوں کی طرف جانے والے تارکین وطن کی کشتیوں کے ڈوبنے جیسے درجنوں تباہ کن واقعات ہو چکے ہیں۔
رواں برس اب تک 900 سے زائد ہلاک
ایک ہفتے قبل ہی تیونس کے وزیر داخلہ کامل فقی نے بتایا تھا کہ رواں برس جولائی کے اواخر تک تیونس کے ساحل پر 900 سے زیادہ تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس شمال افریقی ملک کو تارکین وطن کی بڑی تعداد کی آمد کا سامنا رہا ہے، جو غربت سے بچنے کے لیے یہاں سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تیونس کے نیشنل گارڈ کے ترجمان حسیم الدین جبالی کا کہنا تھا کہ اس برس اب تک متعدد کارروائیوں میں 34 ہزار سے زائد افراد کو بچایا بھی گیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ تارکین وطن کو لے جانے والی ایسی بیشتر کشتیاں تیونس کے جنوبی شہر اسفیکس سے روانہ ہوتی ہیں اور اس کا مقصد کسی بھی طرح یورپ تک پہنچنا ہوتا ہے۔
اس سے قبل اطالوی حکومت نے کہا تھا کہ اس برس 80,000 سے زیادہ ایسے پناہ کے متلاشی تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کر کے اس کے ساحل پر پہنچے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق تیونس اور لیبیا سے ہے۔
تیونس میں صورتحال کیا ہے؟
تقریبا ًسوا کروڑ کی آبادی والے ملک تیونس میں تارکین وطن کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے نسلی کشیدگی کے ساتھ ہی کئی بار تشدد بھی بھڑکا ہے، کیونکہ اب یہ مہاجرین کے راستوں کا ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔
یہ شمال افریقی ملک پہلے سے ہی ایک گہرے معاشی بحران سے نبرد آزما ہے، جہاں مہنگائی اور ریکارڈ بے روزگاری تیونس کے باشندوں کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کر رہی ہے۔
تارکین وطن اور پناہ کے متلاشی بہتر زندگی کی امید میں بحیرہ روم کے ذریعے اکثر خطرناک کشتیوں میں جان لیوا سمندری سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے ایسے تارکین وطن کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جو ملک کے الگ تھلگ علاقوں میں منتقل ہونے کے بعد سے تیونس میں پھنس گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) اور پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، ”پھنسے ہوئے لوگوں میں خواتین (بشمول ان کے جو حاملہ ہیں) اور بچے بھی شامل ہیں۔”
آئی او ایم کے مطابق تارکین وطن کے لیے وسطی بحیرہ روم دنیا کا سب سے مہلک راستہ بن چکا ہے، جو سن 2014 سے اب تک 20,000 سے بھی زیادہ جانیں لے چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 361 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 708 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 619 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C