جب تک افغانستان کے استقلال کو تسلیم نہیں کیا جاتا سی پیک نہیں بن سکتا: محمود اچکزئی
👁️ 254 بار دیکھا گیا
جب تک افغانستان کے استقلال کو تسلیم نہیں کیا جاتا سی پیک نہیں بن سکتا: محمود اچکزئی
کوئٹہ (ڈیلی اردو ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دنیا میں پروپیگنڈا ہورہا ہے کہ پشتون دہشتگرد ہیں جوکہ سرا سر جھوٹ ہے پشتونوں نے ہمیشہ پر امن طریقے سے جدوجہد کی ہے ہم مذہب ، رنگ ، نسل کی بنیاد پر کسی سے نفرت نہیں کرتے اور کرنا گناہ سمجھتے ہے یہ جو ہمیں آزادی کا مطلب سمجھارہے ہے ان کو خود آزادی کا مطلب ہم نے سمجھایا ہے ان لوگوں کے آبا جان پیدا بھی نہیں ہوے تھے ۔
جب ہم نے انگریز کی ہڈیاں تھوڑی تھی اگر ہم انگریز کا سر نہ پھوڑ تھے تو کیا کسی کو آزادی ملتی ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو قوم سیاست نہیں کرتی وہ غلام بن جاتی ہے اور دوسروں کے زیر تسلط آجاتی ہے میں سیاست ضرور کرونگا کیونکہ میرے نزدیک سیاست عبادت ہے اموسے اباسین تک یہ علاقہ عیسی علیہ السلام کے پیدائش سے بھی پہلے ہمارا وطن تھا ۔
کسی نے خیرات میں نہیں دیا دنیا میں پروپیگنڈا ہورہا ہے کہ پشتون دہشتگرد ہے جوکہ سرا سر جھوٹ ہے ہم مذہب ، رنگ ، نسل کی بنیاد پر کسی سے نفرت نہیں کرتے اور کرنا گناہ سمجھتے ہے یہ جو ہمیں آزادی کا مطلب سمجھارہے ہے ان کو خود آزادی کا مطلب ہم نے سمجھایا ہے ان لوگوں کے ابا جان پیدا بھی نہیں ہوے تھے جب ہم نے انگریز کی ہڈیاں تھوڑی تھی اگر ہم انگریز کا سر نہ پھوڑ تھے تو کیا کسی کو آزادی ملتی۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم جنوبی پشتونخوا ، خیبر پشتونخوا ، فاٹا اپنا حق مانگتے ہے اگر رضا کارانہ نہیں دینا چاہتے تو ہمیں بزور طاقت وصول کرنا بھی آتا ہے ہمارے وسائل تو قبضہ کرلئے اب چلے ہیں فاٹا قبضہ کرنے ایسا نہیں چلے گا فاٹا میں 1200 علما اور مشران قتل ہوے اس کا حساب کون دیگا ہمیں ؟
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جب تک افغانستان کے استقلال کو تسلیم نہیں کیا جاتا تب تک نا سی پیک بن سکتا ہے نا کچھ اور بن سکتا ہے فاٹا میں سب سے بڑی بد دعا بیٹا مرجانے اور گھر تباہ ہونے کی بد دعا ہے اور ملک کے حکمرانوں نے قبائل کے بچے بھی مارے، گھر بھی گرائے اب کہہ رہے ہیں کہ ملک زندہ باد کا نعرہ بھی لگا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمیں سمجھ میں نہیں آتا کہ کچھ لوگ کیوں ملک میں جمہوری نظام کے خلاف سازشیں کررہے ہیں جمہوری نظام کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس کیلئے ہم سزا دینے کیلئے تیار ہیں افغانستان کی ترقی وخوشحالی سے ہی یہاں خوشحالی ممکن ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C