جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
👁️ 67 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور کی عدالت نے سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ہندو خاتون کو اس کے بھائی کے ہمراہ اہل خانہ کے پاس واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اسے گھر سے مبینہ طور پر زبردستی لے جاکر گوجرانوالہ منتقل کیا گیا، جہاں اس پر مذہب تبدیل کرکے ایک شخص سے شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
خاتون کے بھائی کی درخواست پر سانگھڑ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ شکایت کے مطابق 23 اور 24 اگست کی درمیانی شب گھر میں نصب کیمرے کی فوٹیج میں بعض نامعلوم افراد کو خاتون کو گھر سے لے جاتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ گھر سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی غائب ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔
اہل خانہ کا مؤقف تھا کہ خاتون کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کے بعد اسلام قبول کرنے اور ایک مقامی شخص سے شادی کے لیے مجبور کیا گیا۔ معاملہ سامنے آنے پر سندھ کے محکمہ داخلہ نے پنجاب کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، جس کے بعد ایمن آباد پولیس نے خاتون کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کردیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے خاتون کو دارالامان منتقل کرنے کی استدعا کی۔ پولیس کے مطابق خاتون اپنے والدین کے ساتھ جانے پر آمادہ نہیں تھی، اس لیے اسے حفاظتی تحویل میں رکھنے کی درخواست کی گئی۔
خاتون کے وکلا اسد جمال اور کھیتر رام نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ اپنے حقیقی بھائی کے ساتھ والدین کے گھر واپس جانا چاہتی ہے اور عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بھی تیار ہے۔
مجسٹریٹ نے خاتون کا بیان حلف پر ریکارڈ کیا، جس میں اس نے واضح کیا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے بھائی کے ساتھ سانگھڑ میں واقع والدین کے گھر واپس جانا چاہتی ہے۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اسے اپنی جان کو کوئی خطرہ نہیں اور بیان دیتے وقت اس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔
عدالت نے خاتون کے بیان کی روشنی میں اسے دارالامان منتقل کرنے کی پولیس کی درخواست مسترد کردی اور اس کی محفوظ واپسی کی ذمہ داری اس کے بھائی کے سپرد کردی۔ سماعت کے موقع پر سانگھڑ پولیس کے اہلکار بھی عدالت میں موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26272 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15520 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11801 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7386 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C