جرمن فوج کے دو اہلکار دہشتگردی کے الزام میں گرفتار
👁️ 37 بار دیکھا گیا
جرمن فوج کے دو اہلکار دہشتگردی کے الزام میں گرفتار
برلن (ڈیلی اردو/) جرمنی میں دفتر استغاثہ کے حکام نے ملکی فوج کے دو سابق ارکان کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ یہ دونوں سابق فوجی جنگ زدہ عرب ملک یمن میں ایک دہشت گرد گروہ بھیجنے کے ناکام منصوبے کے مرکزی کردار تھے۔
وفاقی جرمن دفتر استغاثہ کی طرف سے بدھ 20 اکتوبر کے روز بتایا گیا کہ جرمن فوج کے ان دو سابق فوجیوں پر ‘شدید شبہ‘ ہے کہ انہوں نے ملکی فوج کے سابق فوجیوں اور ریٹائرڈ پولیس افسران پر مشتمل ایک نیم فوجی گروپ قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔
حکام نے نجی کوائف کے تحفظ کے جرمن قانون کے تحت ان دونوں کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی اور ان کے نامکمل نام آرینڈ اڈولف اور آخِم بتائے گئے ہیں۔ فیڈرل پراسیکیوٹر آفس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان دونوں کو ان کی مبینہ مجرمانہ سوچ کے لیے تحریک اس بات سے ملی کہ اس پیراملٹری یونٹ کے ہر رکن کو متوقع طور پر ماہانہ تقریباﹰ 40 ہزار یورو (تقریباﹰ 46 ہزار 600 امریکی ڈالر) کے برابر رقم ادا کی جانا تھی۔
پیرا ملٹری یونٹ کے ارکان کی تعداد
اس غیر قانونی پیراملٹری یونٹ کے ارکان کی تعداد 100 اور 150 کے درمیان تک ہونا تھی اور منصوبے کے مطابق کرائے کے ان قاتلوں کو انہیں دو سابق جرمن فوجیوں کی کمان میں اپنا کام کرنا تھا، جنہیں اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق یہ دونوں ملزمان اس مسلح گروہ کو کئی سالوں سے خانہ جنگی کے شکار عرب ملک یمن میں مسلح کارروائیوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ان کارروائیوں کا مقصد ‘علاقے کو ٹھنڈا کرنا‘ اور حوثی باغیوں کو یمنی حکومت کے ساتھ مذاکرات پر مجبور کرنا بتایا گیا ہے۔
دونوں گرفتار شدگان کو جنوبی جرمنی سے حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے ایک کو جرمن صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ سے اور دوسرے کو باویریا کے ہمسایہ جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ میں بلیک فاریسٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
یمن میں شہری ہلاکتوں کا خدشہ
جرمن دفتر استغاثہ کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں سابق فوجیوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ یہ جانتے تھے کہ جو پیراملٹری یونٹ وہ قائم کرنا چاہتے تھے، اس کی یمن میں ممکنہ مسلح کارروائیوں کے نتیجے میں وہاں عام شہری ہلاک یا زخمی ہو سکتے تھے۔
اس کے علاوہ اس گروہ کے ارکان کے طور پر کرائے کے ان ممکنہ قاتلوں کو دیگر خطوں میں جاری مسلح تنازعات میں بھی استعمال کیا جانا تھا۔
سعودی عرب سے رقوم لینے کی خواہش
فیڈرل پراسیکیوٹرز آفس کے بیان کے مطابق یہ دونوں ملزمان اس دہشت گرد گروہ کے قیام کے بعد بنیادی طور پر سعودی عرب سے فنڈز لینے کی خواہش رکھتے تھے۔ اسی لیے ان میں سے آخِم نامی ملزم نے سعودی نمائندوں سے بات چیت شروع کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ یہ کوشش تاہم اس لیے ناکام رہی کہ اس حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق یہ پیراملٹری یونٹ اب تک قائم نہیں ہو سکا تھا مگر اس کے لیے آرینڈ اڈولف نامی ملزم نے کم از کم سات مختلف افراد سے رابطے کر کے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ آیا وہ اس نیم فوجی یونٹ میں شامل ہو سکتے تھے۔
متنازعہ سکیورٹی فرم
جرمن ہفت روزہ جریدے ڈئر اشپیگل کے مطابق، جن دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ ماضی میں وفاقی جرمن فوج کے چھاتہ بردار فوجی رہے ہیں۔ فوج میں اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد یہ دونوں ملزم ‘آسگارڈ‘ (Asgaard) نامی ایک متنازعہ سکیورٹی فرم کے لیے کام کرتے رہے تھے۔
ڈئر اشپیگل نے لکھا ہے کہ زیر حراست ملزمان میں سے آرینڈ اڈولف نامی سابق فوجی ماضی میں کچھ عرصے کے لیے اس متنازعہ سکیورٹی فرم کا مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہا ہے۔
یمن کی طویل خانہ جنگی
یمن میں خانہ جنگی شروع ہوئے اب کئی سال ہو چکے ہیں۔ اس تنازعے میں ملک کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو ان حوثی باغیوں کی طرف سے عسکری مزاحمت کا سامنا ہے، جنہیں ایران کی حمایت حاصل ہے۔
اس تنازعے کے آغاز کے کچھ ہی عرصے بعد ایک فوجی فریق کے طور پر سعودی عرب بھی اس جنگ میں یوں شامل ہو گیا تھا کہ اس نے یمنی حکومت کی حمایت میں ایک بین الاقوامی فوجی اتحاد قائم کر لیا تھا، جس کی طرف سے ایران نواز حوثیوں باغیوں پر مسلسل فضائی حملے کیے جانے لگے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
’’ایک ہزار میزائل لاک اور لوڈ ہیں، حملہ ہوا تو ایران کو تباہ کر دینگے‘‘، امریکی صدر ٹرمپ
11/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
امریکہ نے مجتبیٰ خامنہ ای سے منسلک ایرانی فنانسر پر پابندیاں عائد کر دیں
11/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
کرک میں پولیس آپریشن، 4 مطلوب دہشت گرد ہلاک
11/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی ایران پر فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی برقرار
11/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مجید بریگیڈ کا خضدار میں شفیق مینگل کے گھر پر خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک
11/July/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی برقرار، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا تنازع شدت اختیار کر گیا
11/July/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8914 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4746 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3532 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2527 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2282 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1968 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C