جرمنی: اسلام مخالف ریلی پر حملہ کرنے والے افغان کو عمر قید کی سزا
👁️ 501 بار دیکھا گیا
جرمنی: اسلام مخالف ریلی پر حملہ کرنے والے افغان کو عمر قید کی سزا
برلن (ڈیلی اردو/ رائٹرز/ڈی پی اے ) جرمن عدالت نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی کے دوران چاقو سے حملہ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 5 افراد کو زخمی کرنے والے ایک افغان شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جرمنی میں امیگریشن اور سیکیورٹی کے بارے میں شدید بحث جاری ہے اور ملک کی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کی حمایت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ملزم کی رازداری کے تحفظ کے لیے اسے سلیمان اے کا نام دیا گیا۔
سلیمان اے کو جرمنی کے ایک عدالت نے 2024 کے آخر میں اسلام مخالف گروپ پیکس یورپا کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک مظاہرے کے دوران چاقو سے لوگوں پر حملہ کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ سلیمان اے نے تقریب کے مقرر سمیت دیگر مظاہرین پر حملہ کیا تھا، اس دوران ایک پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی جس پر مجرم نے پولیس افسر پر بھی چاقو سے حملہ کیا جو شدید زخمی ہوگیا تھا، بعد ازاں وہ پولیس افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا۔
حملہ آور کو جون 2024 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب گرفتاری کے دوران زخمی ہونے کے بعد وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے باہر آیا۔
اگرچہ دوران سماعت استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ ملزم داعش گروپ سے ہمدردی رکھتا تھا، مگر اسے دہشت گرد کے طور پر مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس پر ایک قتل اور 5 اقدامِ قتل کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C