جرمنی: امن کانفرنس میں لیبیا میں عدم مداخلت اور کثیرالجہت کمیٹی کے قیام سے اتفاق
👁️ 73 بار دیکھا گیا
جرمنی: امن کانفرنس میں لیبیا میں عدم مداخلت اور کثیرالجہت کمیٹی کے قیام سے اتفاق
برلن (ڈیلی اردو) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اتوار کو منعقدہ لیبیا امن کانفرنس میں شریک عالمی لیڈروں نے ایک کثیرالجہت کمیٹی کے قیام سے اتفاق کیا ہے جو لیبیا میں رونما ہونے والے واقعات پر نظر رکھے گی۔ کانفرنس کے شرکاء نے لیبیا کے داخلی امور میں عدم مداخلت سے بھی اتفاق کیا ہے۔
جرمن چانسلر اینجیلا میرکل کی میزبانی میں منعقدہ اس ایک روزہ امن کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں جاری صورتحال سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ خانہ جنگی کا شکار یہ ملک مسلح تنظیموں اور دہشت گرد گروپوں کے لیے ایک ’’زرخیز‘‘ سرزمین بن چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کی نگرانی میں اس کانفرنس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن، روس کے صدر ولادی میر پوتین، فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت مختلف عالمی لیڈروں نے شرکت کی ہے۔ اس کا مقصد لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے امن کوششوں کو مربوط بنانا تھا۔
اس کا ایک بڑا مقصد لیبیا کے متحارب گروپوں پر اثرورسوخ کے حامل ممالک پر یہ زور دینا تھا کہ وہ ان کے لیے اپنی حمایت سے دستبردار ہو جائیں۔ وہ انھیں اسلحہ اور افرادی قوت (جنگجوؤں اور فوجیوں) کی شکل میں کمک مہیا کریں اور نہ مالی رقوم دیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C