جرمنی: حماس کے 4 ارکان کو یہودی اہداف پر حملے کی منصوبہ بندی پر قید
👁️ 283 بار دیکھا گیا
جرمنی: حماس کے 4 ارکان کو یہودی اہداف پر حملے کی منصوبہ بندی پر قید
برلن (ڈیلی اردو) جرمن دارالحکومت برلن کی ایک عدالت نے یورپی یونین کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے چار ارکان کو بدھ 25 مارچ کے روز ہتھیاروں کی خریداری کے ایک مقدمے میں کئی کئی سال قید کی سزائیں سنا دیں۔
برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جن چار ملزمان کو یہ سزائیں سنائی گئی ہیں، وہ سب مرد ہیں اور ان کی عمریں 36 اور 58 برس کے درمیان ہیں۔
برلن کی ایک عدالت نے ان ملزمان کو حماس کی رکنیت اور ہتھیاروں کی خریداری کے الزامات ثابت ہو جانے پر ساڑھے چار سال سے لے کر چھ سال تک قید کی سزاؤں کا حکم سنایا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ان افراد کے خلاف عائد کردہ یہ الزامات ثابت ہو گئے تھے کہ وہ ''غیر ملکی کارندوں‘‘ کے طور پر فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے لیے پولینڈ، بلغاریہ اور ڈنمارک سمیت یورپی یونین کے متعدد رکن ممالک میں ہتھیاروں کی خریداری کے مرتکب ہوئے تھے۔
اس مقدمے میں چاروں ملزمان کو ان الزامات کا سامنا تھا کہ انہوں نے حماس کے ارکان کے طور پر یورپ میں کافی تعداد میں ہتھیاروں کی ایک ایسی غیر قانونی اور زیر زمین ذخیرہ گاہ قائم کی، جسے وہ بعد میں ممکنہ طور پر اور ایک لمبے عرصے کے دوران یورپی ممالک میں اسرائیل کے مفادات اور یہودی اہداف پر حملوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔
استغاثہ نے ملزمان پر جو فرد جرم عائد کی تھی، اس میں ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے اہداف کے طور پر برلن میں اسرائیلی سفارت خانے کا نام بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ یہ ملزمان جرمنی میں رامشٹائن کے فوجی اڈے پر بھی حملہ کرنا چاہتے تھے، جسے امریکہ کی فوج اور فضائیہ استعمال کرتی ہیں۔
ساتھ ہی ایسے ممکنہ حملوں کے مقام کے طور پر برلن کے ہوائی اڈے ٹیمپل ہوف کے ارد گرد کے علاقے کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔ برلن کا ٹیمپل ہوف ایئر پورٹ اب متروک ہے اور فضائی سفر کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔
ان چاروں ملزمان کو دسمبر 2023ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے دو پیدائشی طور پر لبنانی ہیں اور تیسرا ایک مصری شہری جبکہ چوتھے کے پاس نیدرلینڈزکی شہریت ہے۔
استغاثہ نے اس مقدمے میں عدالت سے ملزمان کے لیے پانچ سے لے کر سات سال تک قید کی سزاؤں کی درخواست کی تھی، لیکن عدالت نے ان سزاؤں کا دورانیہ ساڑھے چار سال سے لے کر چھ سال تک رکھا۔
اس مقدمے میں باقاعدہ عدالتی سماعت ایک سال سے زیادہ عرصہ پہلے شروع ہوئی تھی، جس کی تکمیل پر عدالت کی سربراہی کرنے والی خاتون جج نے کہا کہ پیش کیے گئے شواہد اس بات کے یقینی تعین کے لیے کافی سے بھی زیادہ تھے کہ ان چاروں حماس ارکان کے خلاف لگائے گئے مجرمانہ الزامات درست تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C