جرمنی: مسلم مخالف واقعات میں ریکارڈ اضافہ
👁️ 151 بار دیکھا گیا
جرمنی: مسلم مخالف واقعات میں ریکارڈ اضافہ
برلن (ڈیلی اردو) جرمنی میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران مسلم مخالف واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جرمن پولیس کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 188 مسلم مخالف اور نسلی تعصب کے جرائم درج کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ جرمنی میں رواں برس اپریل اور جون کے درمیان کم از کم 15 مساجد پر حملہ کیا گیا اور سڑکوں پر یا کسی عوامی جگہ پر درجنوں مسلمانوں کو جسمانی تشدد یا زبانی طور پر ہراساں کیا گیا، ان حملوں میں 9 مسلمان زخمی ہوئے تھے۔
جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 188 میں سے 40 مسلم مخالف واقعات جرمنی کے دارالحکومت برلن میں رونما ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کے خلاف فوجداری تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔جرمنی میں دائیں بازو کی حزبِ اختلاف کی جماعت (اے ایف ڈی) کے اسلام مخالف اور مہاجر مخالف جذبات کے باعث گزشتہ کچھ سالوں سے اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب کے واقعات میں شدت اور اضافہ دیکھا گیا ہے۔
80 ملین سے زیادہ آبادی والا ملک جرمنی میں مغربی یورپ میں فرانس کے بعد دوسری بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے۔ ملک کی تقریباً 4 اعشاریہ 7 ملین آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C