جرمنی: نیٹو بیس پر ممکنہ خطرے کے پیش نظر سکیورٹی میں اضافہ
👁️ 55 بار دیکھا گیا
جرمنی: نیٹو بیس پر ممکنہ خطرے کے پیش نظر سکیورٹی میں اضافہ
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) جرمنی کے گائلین کریشن میں واقع نیٹو ایئر بیس کا کہنا ہے کہ اس نے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرنے والی انٹیلیجنس رپورٹس کے سبب غیر ضروری عملے کو گھر بھیج دیا ہے۔ حکام کے مطابق فضائی اڈے پر سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مغربی جرمنی میں نیٹو کی ایک ایئر بیس نے جمعرات کے روز کہا کہ انٹیلیجنس رپورٹس کی جانب سے ممکنہ خطرات کی اطلاعات کے بعد اس نے فضائی اڈے کی سکیورٹی کو دوسری اعلیٰ ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
نیٹو کی فضائی بیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، “ہم نے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرنے والی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر نیٹو ایئر بیس گائلین کریشن پر سکیورٹی کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔”
کوئی تفصیل بتائے بغیر اپنی ایک اور پوسٹ میں حکام نے کہا کہ “احتیاطی تدابیر کے طور پر مشن کے تمام غیر ضروری عملے کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اپنے عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ تاہم آپریشنز منصوبہ بندی کے مطابق جاری رہیں گے۔”
گائلین کرشن ایئربیس کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی چارلی کی سطح تک بڑھا دی گئی ہے۔ نیٹو کی تعریف کے مطابق چارلی کی سطح کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی واقعہ پیش آ چکا ہے یا پھر ایسے شواہد موجود ہیں جو اتحاد کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی کے زیادہ امکانات کی نشاندہی کرتے ہیں۔
البتہ حکام نے اس سلسلے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں، تاہم یقین دہانی کرائی ہے کہ تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
بار بار کی دھمکیاں
یہ دوسرا موقع ہے کہ نیٹو کے نگرانی والے طیاروں کے بیڑے کے اڈے پر سکیورٹی بڑھانی پڑی ہے۔
گزشتہ ہفتے کولون میں پانی کے اندر مشتبہ تخریب کاری کی تحقیقات کے لیے ایک فوجی اڈے کو اس وقت سیل کر دیا گیا تھا، جب پینے کا پانی کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے قریب ایک باڑ میں ایک سوراخ پایا گیا تھا۔
اس سے قبل نیٹو نے روس کی طرف سے ایسی دھمکیوں کے بارے میں خبردار کیا تھا، جس میں تخریب کاری اور سائبر حملوں کی کارروائیاں شامل ہو سکتی ہیں۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے جون میں کہا تھا کہ مغربی فوجی اتحاد ایک پیٹرن کو تبدیل ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہے اور حالیہ حملے روسی انٹیلیجنس کے زیادہ فعال ہونے کا نتیجہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 477 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 488 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 350 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C