جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری
👁️ 127 بار دیکھا گیا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نجی ملیشیا کا قیام آئین کے آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام قانون کی خلاف ورزی کا سبب بن سکتی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو بھی انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل وفاقی کابینہ نے جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کی منظوری دی تھی۔
قبل ازیں وزارت داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کیلئے وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا تھا کہ جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، قانون میں کسی قسم کی مسلح ملیشیا کی اجازت نہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے باوَردی محافظ دستے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان محافظ دستے سے سلامی لے رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے یو آئی ف کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کی جماعت اسلامی کے علاوہ تمام اپوزیشن کی جماعتوں نے حمایت کی ہے جبکہ آزادی مارچ کے اعلان کے بعد سے ہی ملک میں سیاسی گرما گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (جی یو آئی ف) کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دے دی ہے لیکن انتظامیہ اور پولیس کی تیاریاں بھی ساتھ ساتھ جاری ہیں۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک پر کنٹینر لگا کر راستے بند کردیے ہیں جبکہ 400 سے زائد کنٹینرز سڑکوں پر موجود ہیں جنہیں مارچ کے راستوں پر لگایا جائے گا۔
آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے اضافی پولیس نفری بھی اسلام آباد طلب کرلی گئی ہے جبکہ راولپنڈی پولیس نے 3 ہزار اضافی اہلکار طلب کرلیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5078 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C