جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر
👁️ 27 بار دیکھا گیا
جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا ہے۔ جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز تھے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوسری مدت کے لیے بطور آرمی چیف تقرری کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو جاری ہوچکا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا گزشتہ سال اگست 2018 میں چیف آف جنرل اسٹاف بنے تھے جو آرمی چیف کے بعد دوسرا اہم ترین عہدہ ہے، انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے انفنٹری کی دس سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور انہوں نے وزیرستان میں رجمنٹ کی کمانڈ بھی کی، وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016 میں کور کمانڈر راولپنڈی اور اگست 2018 سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر فائر ہیں۔ بطور چیف آف جنرل سٹاف پاک فوج کے اہم ترین امور کی انجام دہی ان کی ذمہ داری ہے۔
جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے اور ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 371 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8932 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3542 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2539 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2286 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1975 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C