جنسی تشدد: اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا
👁️ 388 بار دیکھا گیا
جنسی تشدد: اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا
جنیوا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تنازعات کے دوران جنسی تشدد میں ملوث فریقوں کی اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، جہاں پہلے ہی حماس کا نام موجود ہے۔
ڈینی ڈینن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا، ’’یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے، جس کا حقائق اور زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے انہیں ٹیلی فون پر اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
اسرائیلی سفارتی مشن کے مطابق یہ اقدام ایک ایسی رپورٹ کا حصہ ہے، جو جلد جاری کی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی گزشتہ برس کے لیے سالانہ رپورٹ میں اسرائیل اور روس کو خبردار کیا گیا تھا کہ انہیں ان فریقوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے، جن پر زیادتی یا جنسی تشدد کے دیگر واقعات میں ملوث ہونے کے قابل اعتبار الزامات ہیں۔
جنیوا میں اقوام متحدہ اور حماس نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ڈینی ڈینن نے ایک اور بیان میں اسرائیل اور حماس کو ایک ہی فہرست میں شامل کرنے کو ’’انتہائی شرمناک اقدام‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہر الزام کا تفصیلی جواب دیا اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو صورت حال کا جائزہ لینے کی دعوت بھی دی تاہم انہوں نے دورہ نہیں کیا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے دفتر سے تمام تعلقات ختم کر رہا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’انٹونیو گوٹیرش نے دیانت داری، غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے اسرائیل نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے سیکرٹری جنرل کی تقرری تک موجودہ دفتر سے تمام روابط منقطع رکھے جائیں گے۔‘‘
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کا دروازہ اسرائیلی نمائندوں سمیت تمام رکن ممالک کے لیے کھلا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس اسرائیل کو جاری کیا گیا انتباہ ان شواہد کی بنیاد پر تھا جن میں بعض اقسام کے جنسی تشدد کے مسلسل واقعات پر سنگین خدشات ظاہر کیے گئے تھے۔ اس وقت بھی ڈینی ڈینن نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنی وارننگ میں کہا تھا کہ انہیں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مختلف جیلوں، حراستی مراکز اور ایک فوجی اڈے پر مبینہ زیادتیوں کی قابل اعتماد اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C