جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
👁️ 115 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
جنوبی وزیرستان/ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ڈیوٹی کے دوران مبینہ ڈرون حملے میں سرائے نورنگ سے تعلق رکھنے والا سکیورٹی اہلکار رضوان اللہ ہلاک ہوگیا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں 37 گھنٹوں کے دوران پولیس کو نشانہ بنانے کی تین کوششیں ناکام بنادی گئیں۔
ذرائع کے مطابق رضوان اللہ ولد قسم خان گزشتہ روز وانا میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا جب وہ ڈرون حملے کی زد میں آیا۔ اس کی نماز جنازہ اتوار کو آبائی علاقے سرائے نورنگ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
دوسری جانب درابن میں 4 ستمبر سے 5 ستمبر کے دوران پولیس کو تین مختلف مواقع پر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پہلے واقعے میں مسلح افراد نے درابن پولیس کی ایک اہم چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور پسپا ہوگئے۔ اس واقعے میں پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بعد ازاں سرچ آپریشن سے واپس آنے والے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے پولیس قافلے کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اسی رات مسلح افراد نے درابن پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بھرپور مزاحمت اور جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور اپنا مقصد حاصل کیے بغیر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تینوں واقعات کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کی تلاش اور علاقے کی نگرانی میں مصروف ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C