07/August/2026

جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک

👁️ 157 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ک م) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ کارروائیوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں کی گئیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں خارجی دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع دیر میں ایک اور کارروائی کے دوران 2  دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

 

بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں بھی سکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے تھے، جن میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔  ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 5 اور 6 اگست کو آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت کی گئیں، جن کا مقصد دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی تھا۔

 

بیان کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ہونے والی کارروائی میں مزید 6 دہشت گرد مارے گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C