جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
👁️ 8952 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے بدر ویلی میں 12 اور 13 ستمبر کی درمیانی رات کو فوجی اہلکاروں پر شدید حملہ ہوا، جس میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسلحہ قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹی ٹی پی نے اس حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکاروں کو رات کی تاریکی میں اسنائپر گن سے ایک ایک کر کے نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو میں نائٹ وژن ڈیوائسز (NVD) اور تھرمل دوربین استعمال ہوتے ہوئے نظر آتی ہیں، جو رات میں ہدف کے انسانی جسم کے درجۂ حرارت سے مقام معلوم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
پاکستانی سیکورٹی حکام کے مطابق، طالبان کے پاس موجود جدید اسلحہ، بشمول نیٹو کے افغانستان سے چھوڑے گئے ‘ایم-24 ایس ڈبلیو ایس’ جیسی اسنائپر رائفلز، 800 میٹر سے ایک کلومیٹر تک دور سے نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان اسلحوں کی موجودگی کی وجہ سے پاکستانی فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کے لیے خطرہ اور زیادہ بڑھ گیا ہے۔
اسنائپر حملے، خاص طور پر گوریلا جنگ میں، بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ حملہ آور کو دشمن کی نظر سے چھپ کر، دور سے مؤثر حملہ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے پاس یہ جدید ترین اسلحہ فوجی اہلکاروں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 347 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8952 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4791 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2784 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2557 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C