19/August/2023

جنوبی وزیرستان میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی پر راکٹ حملہ، سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار شدید زخمی

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی پر راکٹ حملہ، سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار شدید زخمی

جنوبی وزیرستان میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی پر راکٹ حملہ، سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار شدید زخمی

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر سب ڈویژن لدھا تحصیل مکین میں دہشت گردوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ پر راکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے چار شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی ناصر، سپاہی ملنگ، سپاہی حفیظ اور ایک نامعلوم شامل ہیں۔ راکٹ حملے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ٹھکانوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی بھاری ہتھیاروں کے متعدد گولے رہائشی آبادی میں گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے جنوبی وزیرستان اپر میں دہشت گردوں کی کاروائیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C