06/December/2023

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں فوجی ہلاک

👁️ 41 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں فوجی ہلاک

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، 26 سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C