جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 5 مزدور ہلاک، ایک زخمی
👁️ 41 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 5 مزدور ہلاک، ایک زخمی
وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے دژہ غونڈئی میں رات گئے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور ہلاک ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1738064855373131804?t=q3zsafKnAyHomWgh6vED-Q&s=19
مقامی پولیس کے مطابق زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔
پولیس نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ مزدور دژہ غونڈئی میں زیر تعمیر پولیس تھانہ میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران مسلح دہشت گردی کی جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزدوروں کا تعلق وزیرستان سے ہے۔
ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی، ابتدائی سطح پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C