06/August/2024

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک

👁️ 40 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

‏ڈیلی اردو کے مطابق تحصیل وانا میں غنڈک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک نعمان خان ہلاک ہوگیا۔

ذرائع نے ڈیلی اردو کو مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے اور فورسز کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C