جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر خودکش حملہ، دو شدت پسند ہلاک
👁️ 389 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر خودکش حملہ، دو شدت پسند ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 نومبر کو قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کیڈٹ کالج پر شدت پسندوں نے حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کالج کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہو گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
دھماکے کے فوراً بعد مسلح شدت پسند کالج میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے تاہم سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو حملہ آوروں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔
فوج کے مطابق تین شدت پسند کالج کے انتظامی بلاک میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے جنہیں فورسز نے عمارت کے اندر محصور کر رکھا ہے اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کالج کے آس پاس کے رہائشی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ قریب کے مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 10 عام شہری زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور افغانستان میں موجود اپنے ’ہینڈلرز‘ سے رابطے میں تھے۔ فوج کے مطابق یہ واقعہ سابقہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کی تعلیم اور معمول کی زندگی کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں موجود شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
فوج نے مزید کہا کہ علاقے میں ’کلیئرنس آپریشن‘ جاری ہے اور ان شدت پسندوں کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C