جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
👁️ 215 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
سیول (ڈیلی اردو) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سے جمعہ 26 جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملکی وزارت دفاع نے بتایا کہ حکومت نے شمالی کوریا کے ساتھ عشروں پرانی فوجی کشیدگی کے تناظر میں اپنی ڈرون فورسز اور کمیونسٹ کوریا کی طرف سے ممکنہ حملوں کی صورت میں اپنی کاؤنٹر ڈرون فورسز کی تعداد اور اہلیت دونوں میں واضح اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق اس منصوبے کے تحت سیول پانچ لاکھ ایسے آپریٹرز کو باقاعدہ تربیت دے گا، جن کے لیے حکام نے ''ڈرون جنگجوؤں‘‘ کی اصطلاح استعمال کی۔
اس کے علاوہ شمالی کوریا کے ساتھ ساری سرحد پر اگلی صفوں کے فوجی یونٹوں کو بیسیوں ہزار عسکری ڈرونز مہیا کیے جائیں گے، جو ہمہ وقت تیار رکھے جائیں گے اور بوقت ضرورت بغیر انسانوں کے پرواز کرنے والے فضائی دفاعی سسٹمز کے طور پر استعمال میں لائے جا سکیں گے۔
جنوبی کوریائی وزیر دفاع آن گیو باک نے جمعے کے روز ایک بریفنگ میں کہا کہ ملکی مسلح افواج نے پہلے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ 2029ء تک ملک بھر میں تعیناتی کے لیے 110,000 فوجی ڈرون اندرون ملک ہی تیار کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں اس منصوبے میں کچھ ترمیم کر دی گئی اور اب ملکی بحریہ، فضائیہ اور زمینی فوج کے استعمال میں آنے والے ایسے 60,000 ڈرونز 2029ء تک تیار کیے جائیں گے۔ ان میں سے تقریباﹰ 11,000 ڈرونز اسی سال ملکی مسلح افواج کو مہیا کر دیے جائیں گے۔
جنوبی کوریائی وزارت دفاع کے مطابق یہ ملٹری ڈرونز آئندہ اس وسیع پیمانے پر استعمال کیے جائیں گے کہ تینوں آرمڈ فورسز کے ہر رکن کے لیے اس کا ڈرون اس کے اہلیت اور اسلحے کا لازمی حصہ ہو گا۔
وزیر دفاع آن گیو باک کے الفاظ میں، ''ڈرونز کوئی ایسا عسکری ہتھیار نہیں ہونا چاہییں، جنہیں مسلح افواج کے صرف محدود یونٹ ہی استعمال کریں۔ اب یہ ہر فوجی کا جنگی ہتھیار ہوں گے۔‘‘
آن گیو باک نے صحافیوں کو بتایا، ''ملکی مسلح افواج کے ہر فوجی کے لیے یہ ڈرونز آئندہ اس کا دوسرا ذاتی ہتھیار ہوں گے۔‘‘
ان ڈرونز کی اندرون ملک تیاری کے لیے سیول آئندہ صرف انہی پرزوں پر انحصار کرے گا جو جنوبی کوریا کے اپنے تیار کردہ ہوں گے۔ ان ڈرونز کی تیاری میں چین سے درآمد کردہ پرزے استعمال نہیں کیے جائیں گے، جس کی وجہ اس حوالے سے پائے جانے والے سکیورٹی خدشات ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 333 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2770 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2556 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C