جنوبی کوریا کا اینٹی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 125 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا کا اینٹی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
سیئول (ڈیلی اردو) جنوبی کوریا کے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم نے ٹیسٹ کے دوران ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اس جدید دفاعی نظام کا ایک ورژن فضا میں طیارے کو مار گرانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے نئے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ فروری میں بھی اس میزائل شکن نظام کا تجربہ کیا گیا تھا تاہم اس وقت کسی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل شکن نظام کا تجربہ شمالی کوریا کے میزائلوں کے خلاف دفاع کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم ترین قدم ہے۔ اس دفاعی نظام کا ایک ورژن l-sam طیارے کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل شکن دفاعی نظام کے ایک ورژن ’’L-SAM‘‘ میں 50 سے 60 کلومیٹر تک کی اونچائی پر آنے والے میزائلوں کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔
جنوبی کوریا کے میزائل شکن دفاعی نظام کا منصوبہ 2026 تک مکمل ہوجائے گا اور یہ ملک کے دفاعی بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔
تاہم جنوبی کوریا کی وزارت دفاع، دفاعی حصول کے پروگرام کی انتظامیہ، اور ایجنسی برائے دفاعی ترقی، جو ہتھیاروں کے تجربات کو شاذ و نادر ہی عام کرتی ہے نے اس رپورٹ کی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں برس ریکارڈ تعداد میں میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جس میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) بھی شامل ہے جس کے باعث جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان اپنے میزائل شکن دفاعی نظام کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3443 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C