جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث ہے، پاکستان
👁️ 32 بار دیکھا گیا
جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث ہے، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی وزیراعظم آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس، جس میں انہوں نے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث ہے۔
مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے لاہور دھماکے میں بھارت کو بطور ریاست ملوث قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے ہے، ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کی حمایت کررہی ہے۔ دہشتگردی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پریس کانفرنس میں جوہر ٹائون لاہور میں دھماکہ میں بھارت اور بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کو ملوث قرار دیتے ہوئے شواہد پیش کر دیے، دہشتگردی میں ملوث پاکستان میں موجود تمام ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ بھارت میں موجود ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کو کٹہرے میں لانے کے لیے تمام سیاسی اور قانونی آپشن اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس صورتحال پر خاموش نہیں رہے گا حکومت اس کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام لیگل آپشن اختیار کرے گی۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے سے توجہ ہٹانے کے لیے جموں ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کا ڈرامہ رچایا گیا۔
وزیراعظم نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگردی کے اس انٹرنیشل نیٹ ورک میں شامل لوگوں کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔
آئی کی پنجاب انعام غنی نے بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں، سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس نے مربوط کوششوں سے لاہور دھماکہ میں ملوث پاکستان میں موجود تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگردی کو بیرون ملک سے فنانس کیا گیا۔
ابھی تمام تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتی۔آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیز مل کر کام کررہی ہیں اور دہشتگردی کے واقعات کو روکنے کے لیے ریئل ٹائم انٹیلی جنس شیئرنگ کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ 23 جون کی صبح لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بھارت نے 17 پاکستانیوں سمیت 23 افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا
05/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مالی میں القاعدہ سے منسلک گروپوں کے نئے حملے، شمالی علاقوں میں شدید جھڑپیں
05/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز خودکش حملہ: کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز مقدمے میں نامزد
05/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو اہم تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی
05/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
پنجاب: ساہیوال سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار، بارودی مواد برآمد
05/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4699 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2511 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C