جوہری اثاثوں کی حفاظت کی پاکستانی صلاحیت پر اعتماد ہے، امریکا
👁️ 127 بار دیکھا گیا
جوہری اثاثوں کی حفاظت کی پاکستانی صلاحیت پر اعتماد ہے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے جوہری اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے پاکستان کی صلاحیت پر پورا اعتماد ہے۔ قبل ازیں صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے خطرات کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”امریکہ کو پاکستان کی اپنے جوہری اثاثوں کی حفاظت کی صلاحیت اور عزم پر اعتماد ہے۔”
انہوں نے کہا، “امریکہ ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے اور اگر زیادہ وسیع معنوں میں کہیں تو، امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔”
خیال رہے کہ صدر بائیڈن نے جمعرات کے روز کیلفورنیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک نجی تقریب کے دوران پاکستان کے قریبی اتحادی چین کے صدر شی جن پنگ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا،”میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان دنیا کے انتہائی خطرناک ملکوں میں سے ایک ہے، اور اس کا جوہری پروگرام بے قاعدہ ہے۔”
اسلام آباد نے صدر بائیڈن کے اس بیان کے بعد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کرلیا تھا اور اپنا احتجاج درج کرایا تھا۔
امریکی سفیر کی طلبی پر امریکی ترجمان نے کیا کہا؟
نامہ نگاروں نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے اسلام آباد کی جانب سے امریکی سفیر کی پاکستانی دفتر خارجہ میں طلب کیے جانے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے۔
ایک نامہ نگار نے ویدانت پٹیل سے پوچھا، “پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی سفیر کو طلب کیا اور یہ طلبی صدر بائیڈن کی جانب سے جوہری پروگرام کے حوالے سے خطرات کے متعلق بیان کے بعد ہوئی، امریکی سفیر نے پاکستان کو ان خدشات کے حوالے سے کیا کہا؟
اس کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا، “جہاں تک سفیر کا تعلق ہے تو ہم باقاعدگی سے (پاکستانی) وزارت خارجہ کے اہلکاروں سے ملتے رہتے ہیں مگر اس حوالے سے میرے پاس بتانے کے لیے کچھ نہیں۔”
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے بائیڈن کے بیان پرکوئی اعتراض کیا؟
ویدانت پٹیل نے اس کے جواب میں کہا کہ “امریکہ کو پاکستان کی اپنے جوہری اثاثوں کی حفاظت کی صلاحیت اور عزم پر اعتماد ہے۔”
وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان
صدر جو بائیڈن کے بیان کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ پاکستان “ایک ذمہ دار جوہری ریاست” ہے اور وہ اس حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات انتہائی سنجیدگی کے ساتھ کرتا ہے۔
امریکی صدر کے بیان پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اپنے ردعمل دیے تھے۔
بلاول بھٹونے کہا تھا کہ چونکہ بائیڈن نے یہ بیان کسی سرکاری تقریب میں نہیں دیا ہے اس لیے ان کے اس بیان سے تعلقات کو ٹھیس نہیں پہنچنی چاہئے۔
بھٹو زداری، جنہوں نے حال ہی میں واشنگٹن کا دورہ کیا تھا، نے تاہم مزید بات چیت پر زور دیا۔ حالانکہ بائیڈن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ذاتی طور پر بات چیت کرنے میں کم دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کی سربراہ سمانتھا پاور اور محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولیٹ نے حال ہی پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ اور “یہ ایک ایسا رشتہ ہے جسے ہم اہم سمجھتے ہیں اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس میں ہم گہرے تعلقات رکھیں گے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C