جوہری مذاکرات: ایران اور امریکہ معاہدے کے قریب پہنچ گئے، رفال گروسی
👁️ 274 بار دیکھا گیا
جوہری مذاکرات: ایران اور امریکہ معاہدے کے قریب پہنچ گئے، رفال گروسی
ویانا (ڈیلی اردو رپورٹ) اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ رفال گروسی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ جوہری فریم ورک پر اتفاق کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس سے دونوں فریقوں کو باقی مسائل حل کرنے کے لیے مزید وقت مل سکتا ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفال گروسی نے ویانا میں بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ایران اور امریکہ دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے، تاہم وہ براہِ راست مذاکرات کا حصہ نہیں۔
رفال گروسی کے مطابق، ’’ہماری رائے میں دونوں فریق اس بات کے قریب ہیں کہ ایک ایسے فریم ورک پر اتفاق ہو جائے جو انھیں مختلف مسائل کا جائزہ لینے کے لیے وقت فراہم کرے۔‘‘
یہ ہنگامی اجلاس مصر، اردن، مراکش اور سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس کی وجہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ایرانی حملہ تھا۔ رفال گروسی نے اس حملے کو ’’ناقابلِ قبول‘‘ قرار دیا۔
دوسری جانب ویانا میں ایران، چین اور روس کے مستقل نمائندوں نے آئی اے ای اے کے سربراہ رفال گروسی کے ساتھ مشترکہ ملاقات بھی کی، جس میں آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ آف گورنرز اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے مستقل مشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے آنے والے اجلاس سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی۔
اس ملاقات سے چند گھنٹے قبل آئی اے ای اے نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنی نئی رپورٹ بورڈ آف گورنرز کے ارکان کو پیش کی۔
رپورٹ میں ایک بار پھر خبردار کیا گیا کہ ایران کی افزودہ یورینیم کے ذخائر کی تصدیق کے لیے تنصیبات تک مکمل رسائی نہ ہونا ’’پھیلاؤ کے خدشات‘‘ کو بڑھا رہا ہے۔
رپورٹ میں ایران پر زور دیا گیا کہ وہ ایجنسی کے ساتھ تعمیری انداز میں تعاون اور روابط کو فروغ دے۔
آئندہ ہفتے ہونے والا بورڈ آف گورنرز کا اجلاس حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں اور چالیس روزہ جنگ کے بعد پہلا اہم اجلاس تصور کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C