جیش العدل کا پاسداران انقلاب ایران کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کی کوشش ناکام، 11 اہلکار اور 16 جنگجو ہلاک
👁️ 66 بار دیکھا گیا
جیش العدل کا پاسداران انقلاب ایران کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کی کوشش ناکام، 11 اہلکار اور 16 جنگجو ہلاک
تہران (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/رائٹرز) ایرانی زرائع ابلاغ کے مطابق عکسریت پسندوں نے سیستان بلوچستان میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کیے۔ یہ علاقہ طویل عرصے سے جیش العدل نامی گروہ کے حملوں کا نشانہ رہا ہے۔
ایران میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے گیارہ اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان-بلوچستان میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر پر دو الگ الگ ”دہشت گردانہ‘‘ حملوں میں کم از کم سولہ حملہ آوروں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایران کے سرکاری زرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی قصبوں چابہار اور راسک میں جیش العدل گروپ کے جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں رات بھر جاری رہیں۔
نائب ایرانی وزیر داخلہ ماجد میراحمدی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا، ”دہشت گرد چابہار اور راسک میں گارڈز کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔‘‘ سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ اس علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں 10 دیگر سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ اس علاقے میں سنی مسلمانوں کی اکثریت ہے۔
ایک انتہا پسند سنی مسلم عسکریت پسند گروپ جیش العدل کا کہنا ہے کہ وہ شیعہ اکثریتی ایران میں نسلی اقلیتی بلوچوں کے حقوق اور زندگی کے بہتر حالات کا خواہاں ہے۔ اس گروہ نے ملک کے جنوب مشرقی صوبے میں ایرانی سکیورٹی فورسز پر حالیہ برسوں میں کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں سے متصل اس علاقے میں طویل عرصے سے ایرانی سکیورٹی فورسز اور سنی عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ مسلح منشیات فروشوں اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
افغانستان سے مغرب اور دیگر جگہوں پر اسمگل ہونے والی منشیات کے لیے ایران ایک اہم راہداری رہا ہے۔ دسمبر میں جیش العدل نے راسک کے قصبے میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے 11 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ جنوری میں ایران نے اس عسکریت پسند گروپ کے پاکستان میں دو مبینہ ٹھکانوں کومیزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا تھا۔ پاکستان کی جا نب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس نے ایران میں چھپے پاکستانی بلوچ علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3678 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C