حساس ادارے نے کرنل ریٹائرڈ انعام رحیم ایڈووکیٹ کے اغوا کا اعتراف کرلیا
👁️ 108 بار دیکھا گیا
حساس ادارے نے کرنل ریٹائرڈ انعام رحیم ایڈووکیٹ کے اغوا کا اعتراف کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع راولپنڈی سے اغوا ہونے والے لاپتا افراد کے وکیل اور پاکستان فوج کے سابق کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کو وزارتِ دفاع نے تحویل میں لینے کا اعتراف کر لیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جمعرات کو کرنل انعام ایڈووکیٹ کے صاحب زادے حسنین انعام کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی۔
وائس آف امریکا کے مطابق سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد حسین نے اس معاملے پر وزارتِ دفاع کی رپورٹ پیش کی اور تسلیم کیا کہ کرنل انعام الرحیم فوج کی تحویل میں ہیں۔
وجوہات کے حوالے سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انہیں “آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی” پر تحویل میں لیا گیا ہے۔ لیکن اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت کو مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکے۔
عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد حسین کے پیش کردہ دلائل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ عابد حسین کو کل بروز جمعہ طلب کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو گھر سے کس لیے اٹھایا گیا؟
عدالت کا کہنا تھا کہ یہ بھی بتایا جائے، انہیں کس قانون کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے؟
مقدمے کی سماعت کل بروز جمعہ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
کرنل انعام الرحیم کون ہیں؟
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے کرنل انعام الرحیم لاپتا افراد اور فوجی عدالتوں سے سزائیں پانے والے افراد کی وکالت کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے پاکستان نیوی کے جہازوں پر حملہ آور ملزمان کی بھی وکالت کی تھی۔
کرنل انعام الرحیم ماضی میں فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر پر حملے کے ملزمان کی وکالت بھی کرتے رہے ہیں۔
کرنل انعام ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے بعض جج صاحبان کے خلاف کچھ ریفرنس بھی دائر کیے ہوئے ہیں جن میں جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔
کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو گزشتہ ماہ ان کے اہل خانہ کے بقول ان کی رہائش گاہ سے نامعلوم افراد نے زبردستی اغوا کر لیا تھا۔
کرنل انعام الرحیم کے صاحب زادے حسنین انعام نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کے اغوا میں کرنل انعام ایڈووکیٹ کے کچھ سابق دوست بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
وزارتِ دفاع کی جانب سے کرنل انعام کی تحویل کے اعتراف کے بعد ان کے صاحب زادے حسنین انعام نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں وزارتِ دفاع نے ان کے والد پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے لیکن کرنل انعام کو فوج سے ریٹائرمنٹ لیے ایک عرصہ گزر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ وزارتِ دفاع کرنل انعام کے اغوا اور تحویل میں رکھنے کے حوالے سے کیا جواب جمع کراتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C