حماس کا 7 اکتوبر حملہ: سیکڑوں ہلاک، اسرائیل میں یادگار تقریبات کا انعقاد
👁️ 554 بار دیکھا گیا
حماس کا 7 اکتوبر حملہ: سیکڑوں ہلاک، اسرائیل میں یادگار تقریبات کا انعقاد
یروشلم (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) اسرائیل آج منگل کو سات اکتوبر 2023 کے حملے کی دوسری برسی منا رہا ہے، جبکہ حماس اور اسرائیلی مذاکرات کار امریکہ کے تجویز کردہ امن منصوبے کے تحت غزہ پٹی میں دو سالہ جنگ ختم کرنے کے لیے بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔
ٹھیک دو سال قبل آج ہی کے دن، یہودی تہوار سوکوت (عید خیام) کے اختتام پر حماس کی قیادت میں سینکڑوں مسلح افراد نے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کیا تھا۔ یہ اسرائیل کی تاریخ کا سب سے خونریز دن ثابت ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف حملے شروع کر دیے تھے۔
نووا میوزک فیسٹیول کے دوران ہلاک ہونے والوں کے درجنوں رشتہ داروں اور دوستوں نے آج حملے کی جگہ پر موم بتیاں جلائیں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ وہاں حماس کے عسکریت پسندوں نے 370 سے زائد افراد کو ہلاک کیا تھا اور درجنوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
اریت بارون، جن کی بیٹی اپنے منگیتر کے ساتھ ہلاک ہو گئی تھیں، نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ سات اکتوبر ان کے خاندان کے لیے ایک ’’سیاہ‘‘ دن تھا۔
اس 57 سالہ ماں نے حملے کی جگہ پر کہا، ’’اب دو سال گزر گئے۔ میں یہاں اس کے ساتھ ہوں کیونکہ یہ آخری جگہ تھی، جہاں وہ زندہ تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ ابھی وہ میرے ساتھ یہاں موجود ہے۔‘‘
تل ابیب کے ہوسٹیجز اسکوائر میں ایک اور تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ہفتہ وار ریلیوں میں یرغمالوں کی رہائی کی مہم جاری ہے۔
اسرائیل میں سوکوت کی چھٹیوں کے بعد 16 اکتوبر کو سرکاری سطح پر ایک بڑی یادگاری تقریب کا انعقاد بھی ہو گا۔
اسرائیل میں قومی سلامتی کے حوالے سے ایک حالیہ سروے کے مطابق غزہ پٹی کی دو سالہ جنگ کے بعد آج ملک کے 72 فیصد عوام وزیر اعظم نتین یاہو کی طرف سے ’جنگ کے انتظام‘ سے ناراض ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C