حماس کے فدائی حملے میں اسرائیلی خاتون اہلکار ہلاک، 3 زخمی
👁️ 80 بار دیکھا گیا
حماس کے فدائی حملے میں اسرائیلی خاتون اہلکار ہلاک، 3 زخمی
رملہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رملہ میں ‘دولیو’ یہودی کالونی کے قریب ایک فدائی حملے کے نتیجے میں اسرائیلی خاتون اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی حکام نے فدائی حملے میں خاتون اہلکار کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رملہ کے قریب ایک فلسطینی شہری کے فدائی حملے میں ایک یہودی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے دستی بم حملے میں دو یہودی آبادکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دولیو یہودی کالونی غرب اردن کے شمال مغرب میں رام اللہ سے 40 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔
ادھر اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کیے گئے ایک فدائی حملے کی تحسین کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی کے بم حملے میں اسرائیلی فوج میں شامل ایک خاتون اہلکار ہلاک اور دو یہودی آباد کار زخمی ہوگئے تھے۔
حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس حملے کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ فدائی حملہ فلسطینی قوم پراسرائیلی ریاست کے مظالم، قتل عام، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا رد عمل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حماس نے جمعہ کو غرب اردن میں ہونے والی کارروائی نے ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت زندہ ہے اور قوم تحریک آزادی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لار ہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی قوم کے پاس اپنے دفاع اور سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے صہیونی ریاست کے مقابلے کا اسلحہ نہیں مگر فلسطینی قوم قابض دشمن کے خلاف تمام ممکنہ ہتھیاروں چھریوں سے حملے، بم دھماکے اور گاڑیوں تلے کچلے جانے کے مزاحمتی طریقے استعمال کرتی رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C