حمزہ شہباز لوٹی ہوئی دولت واپس کریں یا جیل جائیں: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
👁️ 118 بار دیکھا گیا
حمزہ شہباز لوٹی ہوئی دولت واپس کریں یا جیل جائیں: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اربوں روپے لوٹنے والے نواز، شہباز، حمزہ اور آصف زرداری یا تو پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ماڈل ٹاؤن میں آپریشن ہورہا ہے، کل سے لاہور میں چلنے والے ڈرامے کا مرکزی کردار حمزہ شہباز ہیں جو گھر کی بیسمنٹ میں چھپے بیٹھے ہیں اور انہوں نے خواتین و بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے، اصولی طور پر حمزہ شہباز کو گرفتاری دینی چاہیے اور الزامات کا سامنا بھی کرنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہبازکو گرفتارکرنا نیب کے لیے مشکل نہیں ہے، ان کے پاس وارنٹ گرفتاری اور فورس موجود ہے اور وہ جب چاہیں گھر میں گھس گرفتار کرسکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے تماشہ ہوگا، اس لیے وہ انتظار کررہے ہیں کہ حمزہ شہباز خود گرفتاری دیں، اور (ن) لیگ کی غنڈہ گردی بھی برداشت کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ قانون سے ریلیف شریف فیملی کو ملا ہے، شریف خاندان اپنی مرضی اور سہولت کے ساتھ قانون کو چلانا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی اورن لیگ چاہتی ہے قوم کا پیسہ ان کی جیب میں جاتارہے اورکوئی نہ پوچھیں، جب ان لوگوں پرہاتھ ڈالتے ہیں تویہ جمہوریت کے پیچھے چھپتے ہیں تاہم وقت آگیا ہے کہ سیاست اورجرم میں فرق کریں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اوران کے خاندان پرالزام ہے کہ انہوں نےبیرون ملک85بلین ارب کی جائیدادبنائی ہے جب کہ زرداری صاحب پرپانچ بلین بیرون ملک بھجوانے کا الزام ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے میں لگی ہوئی ہےاب یہ لوگ یا توپیسے واپس کریں یاجیل جائیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C