حکومت کی کارکردگی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے: سراج الحق
👁️ 61 بار دیکھا گیا
حکومت کی کارکردگی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے: سراج الحق
لاہور (ڈیلی اردو) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے، ملک کو 72 سال سے اشرافیہ نے یرغمال بنا رکھا ہے، ملک میں نوجوان بے روزگار ہیں، حکومت کارخانے کے بجائے لنگر خانے تعمیر کر رہی ہے۔
لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ 22 دسمبر کو لاکھوں لوگوں کا قافلہ لے کر اسلام آباد جائیں گے۔ اسلام آباد جا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، کشمیری نوجوان بھارتی جیلوں میں قید ہیں، حکومت نے مقبوضہ کشمیر کےساتھ غداری کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتیں جھوٹ بولتی رہیں کہ تعلیم عام کریں گے، شرم کی بات ہے تعلیم کیلئے کم بجٹ رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا شاہینوں کوسود کے چکر میں ڈال کر گمراہ کرنا چاہتی ہے، ہمیں نوجوانوں کو ایک بار پھر اقبال کا شاہین بنانا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک نوازشریف کی بیماری پر بیان بازی غلط ہے، نوازشریف کی بیماری پر وزرا کے بیانات غیر مناسب ہیں، اگر حکومتی میڈیکل بورڈ، وزیر صحت جھوٹے ہیں پھر تو سارا ٹبر ہی جھوٹوں کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اعصابی لحاظ سے تگڑے ہیں اس لیے باہر نہیں نکلے، کوشش سب کی یہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے نکل جائیں، آصف زرداری صاحب کے لوگ بھی رابطے کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3446 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C