01/April/2023

حیدر آباد: افغانسان سے تربیت یافتہ تحریک طالبان پاکستان کا اہم دہشت گرد گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حیدر آباد: افغانسان سے تربیت یافتہ تحریک طالبان پاکستان کا اہم دہشت گرد گرفتار،  سنسنی خیز انکشافات

حیدر آباد: افغانسان سے تربیت یافتہ تحریک طالبان پاکستان کا اہم دہشت گرد گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) سندھ نے ضلع جامشورو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1642159420971810821?t=BTCM7fzPd4xyPr-0-525hg&s=19

ترجمان سی ٹی ڈی حیدر آباد کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت عمار خان عرف عرفیت قلندر کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) سابقہ اور موجودہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار دہشتگرد کو انٹیلی جنس آپریشن کے دوران کوٹری ضلع جامشورو سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے 2018 میں کالعدم تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) میں شمولیت اختیار کی اور متا سنگڑ افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کی۔ گرفتار دہشت گرد نے افغانستان ٹریننگ میں راکٹ لانچر، ایل ایم جی، کلاشنکوف، دستی بم چلانا سکھا۔

گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افغانستان سے خودکش حملہ کرنے کی مکمل تربیت حاصل کر رکھی ہے۔

گرفتار دہشت گرد نے افغانستان میں ہونے والی لڑائی کا ماضی میں متعدد بار حصہ رہا ہے۔

ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، تحقیقات میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C