خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
👁️ 148 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
خضدار(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے شور پرود کے پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تین چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں علاقے میں موجود تھے۔ آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں، جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محفوظ بنانے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C