افغانستان: خوست میں امریکی ڈرون حملہ، حقانی نیٹ ورک کے دو اہم رہنما ہلاک
👁️ 111 بار دیکھا گیا
افغانستان: خوست میں امریکی ڈرون حملہ، حقانی نیٹ ورک کے دو اہم رہنما ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) افغانستان کے صوبے خوست میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے دو اہم رہنما کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی پاک افغان سرحد کے اس پار صوبہ خوست کے ضلع سپیرہ میں ایک گھر پر امریکی ڈرون طیارے نے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ مقام میں موجود حقانی نیٹ ورک کے دو اہم رہنما عبدالحکیم اور محمد سعید شامل تھے کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی افغانستان سے متصل پاکستان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈرون حملے میں پانچ طالبان ہلاک ہو گئے تھے۔ شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے لمن میں ہونے والے اس ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مقامی کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا مرکز شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے کمانڈر حافظ گل بہادر کا تھا۔
افغان میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرون حملہ پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ہوا ہے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 288 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4827 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C