خڑ قمر چیک پوسٹ حملہ: شمالی وزیرستان کے عمائدین پر مشتمل 9 رکنی جرگہ تشکیل
👁️ 48 بار دیکھا گیا
خڑ قمر چیک پوسٹ حملہ: شمالی وزیرستان کے عمائدین پر مشتمل 9 رکنی جرگہ تشکیل
میران شاہ/ پشاور/ اسلام آباد/ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان و وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل خان وزیر نے میران شاہ شمالی وزیرستان کا ہنگامی دورہ کیا جس کے دوران شمالی وزیرستان خڑ قمر واقعہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
صوبائی ترجمان نے خڑ قمر واقعے پر شمالی وزیرستان کے عمائدین پر مشتمل 9 رکنی جرگہ تشکیل دیا جس میں چیف آف وزیرستان ملک نصر اللہ، چیف آف داوڑ ملک خانزیب، ملک شاہ نواز مداخیل، ملک خان مرجان ، ملک حبیب اللہ درپہ خیل، ملک جان فراز، ملک میر قادر خان، ملک غلام خان اور پیر عاقل زمان تپی شامل ہیں۔
جرگہ عمائدین نے شمالی وزیرستان میں امن وامان کے قیام پر اتفاق کیا، جبکہ جرگہ خڑ قمر واقعہ کے پرآمن حل کے لیے فریقین سے مشاورت کرے گا۔
اس موقع پر مشیر قبائیلی اضلاع نے یقین دلایا کہ شمالی وزیرستان میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، قبائلی رسم و رواج سے واقف ہوں جبکہ جرگہ دیرپا امن کے قیام میں معاون ہوگا۔ خڑ قمر واقعہ کے متاثرین بارے انہوں نے کہا کہ متاثرہ چند خاندانوں میں امدادی چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب مشیر ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر نے 9 رکنی جرگے کا اجلاس کل پیر کے روز پشاور میں طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا تھا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد کے اہل خانہ کو فی کس 25 لاکھ روپے اور زخمی افراد کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ 26 مئی کو شمالی وزیرستان میں بویہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر ایم ٹی ایم کے اراکین قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 افراد جاں بحق اور 42 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کا مقصد واقعے سے ایک روز گرفتار کیے جانے والے مبینہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ چیک پوسٹ میں موجود اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس پر اہلکاروں نے تحفظ کے لیے جواب دیا۔
پاک فوج کے مطابق چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 10 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ واقعے کے بعد علی وزیر سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ محسن جاوید داوڑ ہجوم کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایک روز بعد ہی مذکورہ چیک پوسٹ کے قریب بویا کے علاقے میں نالے سے 5 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے محسن داوڑ کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے حراست میں لے لیا تھا جنہیں بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 8 روزہ ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4582 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3289 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C