خیبر اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 35 بار دیکھا گیا
خیبر اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر اور قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 جولائی کو قبائلی ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، کارروائی کے نتیجے میں میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 جولائی کو پھر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C