28/August/2023

خیبر: باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قومی مارشل آرٹس کا چیمپئن ہلاک

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قومی مارشل آرٹس کا چیمپئن ہلاک

خیبر: باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قومی مارشل آرٹس کا چیمپئن ہلاک

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قومی مارشل آرٹس کے چیمپیئن کھلاڑی سلیم آفریدی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

حکام کے مطابق سلیم آفریدی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتول کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی، ان کا تعلق قوم برقمبر خیل سے ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C