خیبر: باڑہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 35 بار دیکھا گیا
خیبر: باڑہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق باڑہ شلوبر کے نواحی ارجلی ندے چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد آئے اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار سید کریم اور عبدالرحمان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے، ان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے۔
واقعے بعد ڈی پی او خیبر عمران، انویسٹی گیشن آفیسر عابد آفریدی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے شواہد اکٹھے کئے جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 7 جولائی کو تھانہ تیراہ کی حدود، علاقہ متھرے اکاخیل میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 235 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 365 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3491 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C