خیبر: جمرود میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک، 3 گرفتار
👁️ 27 بار دیکھا گیا
خیبر: جمرود میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک، 3 گرفتار
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں غاڑیزہ اور ملک آباد میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر لیاقت علی مارا گیا جبکہ 3 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1589547928217083905?t=WqTTc2iK5iazXcyyFvzN7w&s=19
ذرائع کے مطابق لیاقت ماضی میں داعش خراسان کا رکن تھا جو پاکستان میں تین سال جیل گزارنے کے بعد جماعت الاحرار میں شامل ہوا اور پھر اگست 2020 میں تحریک طالبان کا حصہ بنا۔
پاکستانی طالبان کمانڈر لیاقت قبائلی ضلع خیبر کے علاقہ جمرود میں اپنے گھر پر سیکورٹی فورسز کے حملہ میں مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیاقت ماضی میں داعش خراسان کا رکن تھا جو پاکستان میں تین سال جیل گزارنے کے بعد جماعت الاحرار میں شامل ہوا اور پھر اگست ۲۰۲۰ میں تحریک طالبان کا حصہ بنا۔
— Abd. Sayed ترمذی سادات (@abdsayedd) November 7, 2022
دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن علی ولید زخمی جبکہ سلیم نامی اہلکار موقع پر ہلاک ہوا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1589569049633386496?t=K6BLAOJMquSBuKPhpKHlyw&s=19
سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تقریباََ 3 گھنٹوں تک جاری رہا۔
فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جس میں دہشت گرد لیاقت علی عرف شاہین ولد انور شاہ ہلاک جبکہ 3 دہشت گرد زخمی حالت میں بھاگتے ہوئے گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد لیاقت عرف شاہین داعش کا مرکزی کمانڈر تھا جو کہ حال ہی میں تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پر فائرنگ و ہینڈ گرنیڈ پھینکنے، ایف سی پوسٹ گودر جمرود پر فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو شہید کرنے، ضلع نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کر کے ASI فیاض خان کو ہلاک اور دو اہلکاران کو زخمی کرنے، دوران پولیو ڈیوٹی علاقہ تھانہ متھرا میں کانسٹیبل محب اللہ جبکہ تھانہ خزانہ کی حدود میں کانسٹیبل آصف اللہ کو ہلاک کرنے اور کارخانوں مارکیٹ میں پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ آور ہو کر حوالدار بن یامین کو ہلال کرنے سمیت دہشت گردی کے دیگر سنگین مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید ہتھیار اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C